کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ،پولیس اہلکار شہید، 17 زخمی


کوئٹہ میں  بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ہوا  ہے، جس میں  ایک پولیس  اہلکار شہید جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔۔

پولیس کے مطابق  سریاب روڈ پر  یونیورسٹی کے پاس دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پولیس اہکاروں سمیت  کئی راہگیربھی زخمی ہو گئے، دھماکے کی  آواز دور دور تک  سنی گئی۔

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور زخمیوں  کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر  دی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دھماکہ کی رپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، تخریب کارصوبے کا امن تباہ کرنے چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں