مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اراکین پارلیمان اور ن لیگی سینئر رہنما شریک تھے۔ جس میں حالیہ مہنگائی کی لہر پر اپوزیشن کے احتجاج کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کے لے جا رہا ہے اور مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں