وزیر اعظم اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا۔

ڈی جی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمد گورائیہ نے کورونا وبا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات، ویکسین انتظامیہ اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی حفاظت اور فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے این سی او سی اور تمام وفاقی یونٹس کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ویکسی نیشن مہم اور ضروری این پی آئیز کے نفاذ کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کو ان کی ریٹائرمنٹ پر این سی او سی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔


متعلقہ خبریں