قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شورشرابہ، واک آؤٹ


اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے بعد جب اسپیکر نے وفاقی وزیر مراد سعید کو بولنے کی اجازت دی تو اپوزیشن ارکان نے شور مچانا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

اپوزیشن ارکان نے کورم کی نشاندہی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اپوزیشن ارکان کی نشاندہی پر قومی اسمبلی میں گنتی کی گئی۔

اپوزیشن ارکان نے بعد ازاں اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔


متعلقہ خبریں