حزب اختلاف کا کام رونا دھونا ہی رہ گیا ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا کام رونا دھونا ہی رہ گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور سارے معاملات طے ہو چکے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج بھی ملاقات ہوئی ہے۔ حزب اختلاف کا کام ہر ایشو پر رونا دھونا ہی رہ گیا ہے اور اس بار گنے کی اچھی فصل آ رہی ہے جبکہ چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف منی لانڈرنگ کیسز سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہزاد اکبر

فواد چوہدری نے کہا کہ آج حزب اختلاف کے رویے پر افسوس ہوا ہے یہ جمہوریت پسند لوگ نہیں بلکہ ڈیل کی تلاش میں ہیں۔ حزب اختلاف کی کوئی انتظامی پالیسی ہے نہ ہی جمہوری سوچ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کوئی اہمیت نہیں رہی وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ فیصل آباد جلسے میں مدرسے کے بچوں کو لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے، شہباز شریف

وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے ملک کو سبسڈی پر چلایا نہیں جا سکتا جبکہ اس سال ہم نے 12 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں