مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف کا کام رونا دھونا ہی رہ گیا ہے، فواد چوہدری

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں