“ایٹرنلز” کا پریمئیر، انجلینا جولی کی بچوں کے ساتھ انٹری


خلائی مخلوق کو ملا دنیا سے برائی کے خاتمے کا مشن، مارولز کے سب سپر ہیروز آئیں گے ایک ساتھ اور کریں گے دنیا کو پاک، فلم ‘ایٹرنلز’ کی ریلیز تو 5 نومبر کو ہو گی لیکن 18 اکتوبر کو لاس انجیلیس میں فلم کا پریمئیر سجایا گیا۔

پریمئیر پر انجلینا جولی اپنے 5 بچوں کے ہمراہ پہنچیں، 2019 میں جولی کا کہنا تھا کہ ان کے بچے انہیں ہمیشہ ایک مضبوط عورت دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ انہیں اس کردار کو نبھاتا دیکھ بہت خوش ہیں۔

انجلینا جولی فلم میں تھینا سپر وومن کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے پاس بے پناہ طاقت ، رفتار اور صلاحیت موجود ہے۔

ریڈ کارپٹ پر بلیک گاون میں سلمی ہائیک نے سپر اسٹارز کی طرح انٹری دی اور سب کی توجہ حاصل کر لی۔ جبکہ رچرڈ میڈن نے بھی بلیک سوٹ میں ایونٹ میں شرکت کی۔

‘ایٹرنلز’ میں پاکستان کے کمیل نانجیانی سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔ کمیل ہالی ووڈ فلم کے پریمئیر پرخوبصورت شیر وانی پہن کر پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق سپر ہیروز کی اس فلم کو بنانے میں 200 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں فلم کے لافانی کرداروں کو سپر ہیومن پاورز کے ذریعے ایک اسپیس شپ میں ساحل سمندر کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں