شمالی کوریا کا جدید بیلسٹک میزائل کا تجربہ


عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے آبدوز سے سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

میزائل مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں جب کہ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ شمالی کوریا کی اسلحے کی ٹیکنالوجی میں جدت کی عکاسی کرتا ہے۔

تجربہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا اپنے اسلحے میں جدت لا رہے ہیں اور اس سے خطے میں ممکنہ طور پر ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی طرف سے ایک اور میزائل تجربہ

یہ بات واضح نہیں ہے کہ میزائل کسی آبدوز سے داغا گیا تھا یا سبمرسیبل ٹیسٹ بارج سے، جیسا پچھلے تجربوں میں کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا ہے کہ ماری فوج صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر تیاری کو برقرار رکھ رہی ہے تاکہ مزید ممکنہ لانچ کے لیے تیار رہا جا سکے۔

گزشتہ ماہ بھی جنوبی کوریا کی ملٹری کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ شمالی کوریا کی فوج نے ملک کے مشرقی ساحل کی جانب ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ داغا ہے۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یہ بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔


متعلقہ خبریں