بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری کر لی گئی۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں  بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں ایک روپے68پیسے فی یونٹ اضافہ

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کی  ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ 2فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے 17.05فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔ مقامی گیس سے8اعشاریہ9فیصد ، درآمد ایل این جی سے18 اعشاریہ 9فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فین انڈسٹری کو درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ دیں، 3ہزار میگا واٹ بجلی بچائیں: شبلی فراز

نیپرا 27 اکتوبر کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد  بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 15اکتوبر کوحکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں