بل گیٹس کی بیٹی نے شادی کی تصاویر شئیر کر دیں


مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر مصری مسلمان نوجوان نائل نصر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

بِل گیٹس کی بیٹی نے شادی کے بعد پہلی دفعہ اپنی اور اپنے شوہر نائل نصرکی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کیں، جس کے نیچے انہیں نے ‘میری کائنات’ کا کیپشن دیا۔

جینیفر گیٹس نے تصویر کے نیچے اپنی شادی کی تاریخ بھی لکھی جو 16 اکتوبر 2021 ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jennifer Katharine (@jenniferkgates)


رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے مصری نوجوان کے ساتھ جنوری 2020 میں منگنی کی تھی ، 16 اکتوبر کو شادی کی دو تقاریب رکھی گئیں جن میں سے ایک مسلم تقریب تھی۔

بل گیٹس کی بیٹی کے 124 ایکٹر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جہاں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی، آس پاس کی سڑکیں بھی بند کر دی گئی تھیں، جبکہ اس شادی پر 20لاکھ ڈالرز کا خرچ ہوا.

یاد رہے کچھ ماہ قبل ہی 27 برس کے بعد بل گیٹس اپنی اہلیہ میلنڈا سے الگ ہو گئے تھے، ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں