بالی وڈ کے 2 خان جلد جیل جاسکتے ہیں

اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لیے انتہا پسند ہندو جماعت بی جی پی ہمیشہ سے مسلمانوں کو نشانے پر رکھتی ہے۔

اس بار مودی سرکار کی جماعت کے نشانے پر بالی ووڈ پر راج کرنے والے تین خان ہیں۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات کیس میں پکڑنے کے بعد اب مودی سرکار مزید دو خان کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ایسا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان یعنی کے آر کے کا۔

کے آر کے نے ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے والی ہے۔


کے آر کے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔اور وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔

کمال راشد نے یہ بھی کہا کہ وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔

اس سے پہلے کمال راشد خان نے دعوی کیا تھا کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات کے بچے ملک چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معروف شخصیات کے بچوں کا ماننا ہے کہ اگر آریان خان کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز