عید میلادالنبی کے جلوس پر بھارتی پولیس کا لاٹھی چارج


مودی کے بھارت میں سرکاری سرپرستی میں  مسلمانوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

بی جے پی کے غنڈوں نے مسلمانوں پر بھارت میں زندگی تنگ کردی ہے ، پورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کےشہر دھرمیں عید میلادالنبی کے جلوس پربھارتی پولیس ٹوٹ پڑی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلوس کے شرکا پر پولیس کاوحشیانہ لاٹھی چارج کر رہے ہیں جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

جلوس پرمظالم کے بعد بھارتی پولیس بڑی ڈھٹائی سے لاٹھی چارج سے ہی مکرگئی، اور الزام لگا دیا کہ جلوس کےشرکا اپنے روٹ پرنہیں تھے۔


متعلقہ خبریں