پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے شعیب اختر اورہر بھجن سنگھ کا ٹاکرا

شعیب اختر کو واک اوور کا طنز کرنے والے ہربھجن سنگھ کی تلاش

 پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے شعیب اختر اور ہر بھجن سنگھ ٹوئٹر کے محاذ پر بھڑ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو ہونے والےپاک بھارت ٹاکرے سے پہلے ماحول بھی گرم ہونے لگا ہے۔  روایتی حریفوں کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق فاسٹ باولر شعیب اختر اور بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  نے ٹوئٹر پر ہونے والے دلچسپ مکالمے میں ایک دوسرے پر خوب طنزیہ تیر برسائے ہیں۔

بھارت سے کھیلنے کا کیا فائدہ؟ ہربھجن کا شعیب اختر پر طنز

سابق کرکٹر شعیب اخترنے  سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  ہربھجن کو ’سب کچھ جاننے والا‘ قرار دیا۔


بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  بھی محاذ سے پیچھے نہ ہٹے اور  جوابی ٹویٹ میں لکھا ،ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والا، 200 وکٹیں لینے والے زیادہ ہی جانتا ہوگا۔


شعیب اختر بھی ہربھجن کے طنز پرجواب دیتے  ہوئے   ماضی میں اپنے باؤنسر سے ہربھجن کو زخمی کرنے کی تصویر شیئر کر ڈالی   ساتھ ہی یہ بھی  لکھا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔


اس سے قبل بھی سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو طنز کا نشانہ بنایا  تھا

بھارتی میڈیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے مغرورانہ انداز میں کہا کہ میں نے شعیب اختر کو بولا ہے کہ پاک بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزرا نے پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے۔ پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں