پاک بحریہ کو خراج تحسین: افسران و عملے کیلیے انعامات کا اعلان کیا جائے، شہبازشریف

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے اور اسے پاکستانی حدود سے بھگانے پرپاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک بحریہ نےبھارتی سب میرین کی پاکستانی حدودمیں داخلےکی کوشش ناکام بنادی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ارض پاک کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

بھارتی بحریہ کی خود فریبی 

میاں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہو نے کہا کہ غیر معمولی صلاحیت اورپیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے لیے انعامات اور اعزازات کا اعلان کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی ہے۔

موریشین جزیرے پر خفیہ بھارتی بحریہ کے اڈے کا انکشاف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا اور مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔


متعلقہ خبریں