پاک بحریہ کو سلام: دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کیا ہے۔

پاک بحریہ نےبھارتی سب میرین کی پاکستانی حدودمیں داخلےکی کوشش ناکام بنادی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا پہلے ہی بہت معترف ہوں۔

موریشین جزیرے پر خفیہ بھارتی بحریہ کے اڈے کا انکشاف

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آبدوز حمزہ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزید پختہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھا کہ پاک بحریہ ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے۔

پاک بحریہ کو خراج تحسین: افسران و عملے کیلیے انعامات کا اعلان کیا جائے، شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں