بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی کوشش تشویشناک ہے، بلاول


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی کوشش تشویش ناک ہے۔

پاک بحریہ نےبھارتی سب میرین کی پاکستانی حدودمیں داخلےکی کوشش ناکام بنادی

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بے نقاب بھی کیا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبدوز کی دخل اندازی کے واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔

پاک بحریہ کو خراج تحسین: افسران و عملے کیلیے انعامات کا اعلان کیا جائے، شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی دشمن کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔


متعلقہ خبریں