نواز شریف کا انٹرویو: صحافی کو پروٹوکول کے احکامات دینے والے افسر کے خلاف کارروائی

ملتان: ائرپورٹ عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملتان ایئرپورٹ پرانگریزی روزنا مہ کے صحافی سرل المیڈا کو سیکیورٹی پروٹوکول کے احکامات جاری کرنے والے وزیراعظم کے مشیر ہوابازی کے سیکشن آفیسراحتشام علی کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع  کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر نے بغیراجازت سرل المیڈا کو سیکیورٹی پروٹوکول دینے کے احکامات جاری کئے تھے جس کی پاداش میں انہیں ایوی ایشن ڈویژن سے واپس پی آئی اے بجھوا دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے احتشام علی کی جانب سے ایک خط سامنے آیا تھا جس میں نواز شریف کا انٹرویو لینے والے صحافی  کو ملتان ایئر پورٹ پر خصوصی پروٹول دینے کے احکامات دیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں