بچوں کے غیر مناسب رویے کی سزا والدین بھگتیں گے: مسودہ قانون تیار

بچوں کے غیر مناسب رویے کی سزا والدین بھگتیں گے: مسودہ قانون تیار

بیجنگ: بچوں کے نامناسب رویے کی سزا اب ان کے والدین کو ملے گی۔ اس حوالے سے چین میں مسودہ قانون تیار کرکے پارلیمنٹ میں متعارف کرادیا گیا ہے۔

آج کل کےبچےدادا دادی کی نسبت 2یا3گنا زیادہ قدرتی آفات دیکھیں گے

مؤقر امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے مطابق چینی پارلیمنٹ میں ایسا مسودہ قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت بچوں کے غیر مناسب رویے، طرز عمل اور ان کی بدتمیزی کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرایا جائے گا۔

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے والدین کو جن کے بچے قصور وار ہوں گے، باقاعدہ ایک پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی۔ والدین کو دی جانے والی تربیت کا بنیادی مقصد انہیں یہ سکھانا ہو گا کہ وہ اپنے بچوں کی تریبت کیسے اور کن خطوط پر کریں؟

کورونا: متاثرہ ہر7میں سے 1 بچے کو صحتیابی کے بعد بھی علامات کا سامنا ہوتا ہے، تحقیق

چین کی پارلیمنٹ میں متعارف کرائے جانے والے مسودہ قانون کے تحت اگر پراسیکیوٹر نے والدین کی تربیت کے دوران بچوں کے غیرمناسب رویے یا ان میں مجرمانہ جبلت کی طرف رحجان پایا گیا تو ان کے سرپرست کو سزا بھگتنا ہوگی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کے نامناسب رویوں کی بہت سی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ گھر کی طرف سے انہیں تعلیم و تربیت فراہم نہ کیا جانا ہے۔

امریکی گلوکار کی کامیابی کے پیچھے پاکستانی بچے کا ہاتھ

چین میں تیار کیے جانے والے مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ بچوں کے آرام، کھیل اور ورزش کے اوقات لازمی طور پر متعین کریں۔


متعلقہ خبریں