ٹی 20 ورلڈکپ، پاپوا نیوگنی دوسرا میچ بھی ہار گئی


ابو ظہبی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے روز کے میچز ابوظہبی میں کھیلے گئے۔ پہلے مرحلے کا پانچواں میچ اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگنی کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے بلے باز برینگٹن نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اور کراس 45 رنز بنا سکے۔

پاپوا نیوگنی کے موریا نے 4 جبکہ سوپر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاپوانیو گنی کی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ وانووا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ڈیووے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں