مقبوضہ کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مزید ماہرین وادی میں پہنچ گئے


سری نگر: مقبوضہ کشمیر پہ قابض بھارتی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو وادی چنار میں متعین کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: مزید 4 کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن میں معاونت کے نام پر خفیہ ایجنسیوں کے متعین کیے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اضلاع پونچھ اور راجوڑی میں بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل 9 ویں روز بھی جاری ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کے نام پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس، این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگر پیراملٹری فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو متعین کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اعلیٰ عہدیدار اور انٹیلی جنس ماہرین مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں میں مدد کے لیے پہلے ہی سے موجود ہیں لیکن اب نیشنل سکیورٹی گارڈز کے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے ماہرین بھی کارروائیوں میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے مقبوضہ وادی میں پہنچ گئے ہیں۔

 مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ وادی میں سکیورٹی کے نام پر جگہ جگہ ناکے لگے ہوئے ہیں، پوچھ گوچھ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اعداد  و شمار کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران صرف ضلع پلوامہ میں 28 بے گناہ و نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں