کیا پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہوگا؟؟

کیا پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہوگا؟؟

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر پیٹرول کی قیمتیں 200 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے لیٹ چکی ہے اور آئی ایم ایف کے احکامات پر پیٹرولیم کی قیمتیں 200 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خوفناک منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام فاقوں سے مرے، حکمران ریاست مدینہ کی بات کریں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے اور مہنگائی کے طوفان کے سامنے بند باندھنے کے لیے باہر نکل کر عوامی احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کال پر لبیک کریں گے۔


متعلقہ خبریں