ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ سب سے آگے


ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل  پری زاد نے ریٹنگ اور فینز کی  کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یو ٹیوب پر 14ویں قسط  کو چند گھنٹوں میں 36 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا۔

جبکہ ڈرامے کی 13ویں قسط کو 88 لاکھ افراد کے ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل پری زاد کی ہر طرف دھوم

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا’ہم کہاں کے سچے تھے‘ چھاگیا

پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عروا، صبور علی اور یمنی زیدی شامل ہیں۔ سب ہی کے کرداروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس نے ڈرامے کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔


متعلقہ خبریں