اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر12 سالہ ربیکاڈاونی کے چرچے


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے لیے اسکاٹ لینڈ کی کٹ ڈیزائن کرنے والے بارہ سالہ ربیکاڈاونی سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے آغاز میں بنگلہ دیش کو اپ سٹ شکست دے کر خوب تعریف سمیٹی۔ ساتھ  ہی ساتھ ان کی کٹ ڈیزائن کرنے والی بارہ سالہ ربیکا کے بھی چرچے ہونے لگے۔

ربیکا ڈوانی نے  اسکاٹ لینڈ ٹیم کی شرٹ  پہن ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں وہ ٹی وی کے سامنے کھڑی ہیں اور پس منظر میں اسکاٹ لینڈ کا میچ جاری ہے۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں ۔


آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ربیکا کے کام کو خوب سراہا۔

اسکاٹش ٹیم کی  جرسی پر جامنی اور سیاہ رنگوں کے ساتھ ایک خلاصہ ڈیزائن اور قوم کا نام سامنے والے حصے میں چھپا ہوا ہے۔

اسکاٹش میڈیا کے مطابق  کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی جرسی اور کٹ کے ڈیزائن کے لیے ایک آن لائن مقابہ کر وایا تھا۔ جس میں 200 سے زائد اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا۔

اسکاٹش کرکٹ بورڈ نے ربیکا کے ڈیزائن کو متقفہ طور پر منتخب کرتے ہوئے اسے بتایا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان یا ڈیزائن کردی کٹ استعمال کرے گی۔

ربیکا اور اس کی فیملی کو زمبابوے کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اسے پروڈکشن لائن کی طرف سے پہلی شرٹ بھی تحفے میں دی گئی تھی۔

اسکاٹ لینڈ نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچ کھیلیں اور دونوں ہی جیتے ہیں۔  گرو پ بی میں اسکاٹ لینڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے اور اس کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کے  روشن امکانات ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 17 اکتوبر 2021 کو شروع ہوا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کو کوالیفائر کے گروپ بی میں بنگلہ دیش ، عمان اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں