ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر (dollar)

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 57  پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے 35 پر پہنچ گیا ہے۔

دو روز قبل ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر  173 روپے پر آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 172.78 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے  جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا  جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی تھی۔

ہ بھی پڑھیں: 2022 میں ڈالر کی قیمت کیا ہو گی؟ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی خطرناک پیش گوئی

اس سے قبل 26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا۔ پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا۔

تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔

تجزیہ کاروں کا  کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور  ڈالر کی مسلسل مانگ سے روپے کی قدر  متاثر ہوئی۔  پاکستان کی معیشت  عالمی مہنگائی اور افغانستان کی صورتحال کے باعث بھی مسلسل دباو کا شکار ہے۔

 


متعلقہ خبریں