عمران خان چاہیے یا پاکستان؟قوم کو اب فیصلہ کرنا ہے، حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ

جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا قوم کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ عمران خان چاہیے یا پاکستان؟

ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہ اس وقت معیشت کی خرابی، مہنگائی، لاقانونیت بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا پوری قوم کو پی ڈی ایم کا بیانیہ اور مؤقف معلوم ہے۔ پی ٹی آئی حکومت مسلط کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تو اسمبلی میں جانے کے لیے تیار نہیں تھے۔ لیکن دوستوں کے کہنے پر بیٹھنا پڑا۔

حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عوام رو رہی ہے، تین سال سے زائد گزر گئے حکومت صرف باتیں کر رہی ہے۔ ناکامیوں اور معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جتنا مستحکم پاکستان ملا اتنا کسی کو نہیں ملا۔ ہتھوڑا بھی اس کے ساتھ اور ڈنڈا بھی۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا بیانیہ سب کو معلوم ہے کہ یہ حکومت جعلی ہے اور جلد از جلد الیکشن کرایا جائے۔

 

 


متعلقہ خبریں