سلمان خان ، شاہ رخ خان کی فلموں کی شوٹنگ منسوخ


بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان پر مشکل آئی تو بھارت کی فلمی دنیا بھی متاثر ہونے لگی، آریان خان کیس کے بعد بالی ووڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں ہی شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘پٹھان’ کے لیے اسپین روانہ ہونا تھا جبکہ ان کے ہدایت کار وہاں پہنچ بھی چکے تھے، لیکن اب شاہ رخ خان نے اپنی تمام شوٹنگ منسوخ کر دیں ہیں اور اپنے بیٹے کو چھڑانے کی کوشش میں ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان بھی اس مشکل وقت میں اپنے دوست شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جس سے ان کی فلم ٹائیگر 3بھی متاثر ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ‘ٹائیگر 3’ کی ریہرسلز میں بھی حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان قیدی نمبر956

دونوں فلمیں یش راج فلمز کی ہیں اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، کیونکہ فلم ’ پٹھان ‘میں سلمان کی خصوصی انٹری ہوگی جبکہ شاہ رخ فلم ’ ٹائیگر 3‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

یاد رہے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت ایک بار پھر مسترد ہو گئی ہے۔

23 سالہ آریان خان کی ضمانت سیشن عدالت نے مسترد کی۔ اب بیٹے کی ضمانت کے لیے شاہ رخ خان کو ہائی کورٹ جانا پڑے گا۔

یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں