ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ریکارڈز بنانے والی ٹیم کون؟


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020  مقابلوں میں بطور ٹیم سب سے زیادہ ریکارڈز سری لنکا نے اپنے نام کر رکھے ہیں۔

کر انفو پر دستیاب ریکارڈز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں سب سے بڑا مجموعہ سری لنکا نے بنا رکھا ہے۔

سری لنکا نے کینیا کے خلاف 2007 میں 260 رنز بنائے اور اس میچ میں سری لنکا نے 172 رنز سے جیت حاصل کی جو اب تک سب سے بڑی جیت ہے۔

اسی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے ہرایا، جو وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔

2014 میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو سب سے چھوٹے مجموعے 39 رنز پر آؤٹ کر دیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے اور سنگاکارا نے 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 166 رنز کی شراکت داری قائم کی، جو اس میگا ایونٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔


متعلقہ خبریں