70 سالہ بزرگ خاتون کے گھر بچے کی پیدائش


گجرات: بھارت میں 70 سالہ بزرگ خاتون کے گھر ہونے والی بچے کی پیدائش نے ڈاکٹروں سمیت دیگر کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

خاتون کے ہاں7 بچوں کی پیدائش

مؤقر بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قصبے مورا میں 70 سالہ خاتون جیونبن رابری کے یہاں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے پیر کے روز بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

جیونبن رابری کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب وہ صرف 25 سال کی تھیں لیکن گزشتہ 45 سالوں سے ماں بننے کی ان کی خواہش پوری نہیں ہوئی تھی۔ ان کے حوالے سے ڈاکٹروں نے بھی مایوسی کا اظہار کردیا تھا مگر انہوں نے امید نہیں چھوڑی تھی۔

80 سال بعد کسی ہاتھی کے جڑواں بچوں کی پیدائش

اخبار کے مطابق اس حوالے سے مدد کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ رابری کے خاوند ان سے عمر میں 5 سال بڑے ہیں۔

ڈاکٹر نے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ منع کرنے کے باوجود جب رابری کا اصرار بڑھا تو انہوں نے مصنوعی حمل کاری کے ذریعے مدد کرنے کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا لیکن ان کی زندگی کا یہ نادر ترین کیس ہے۔

فضائی آلودگی سے 60 لاکھ بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی

بھارت میں ایک خاتون منجیا ما یارامتی نے 2019 میں اس وقت مصنوعی حمل کاری کے ذریعے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جب ان کی عمر 74 سال تھی۔ وہ اس وقت دنیا کی عمر رسیدہ ترین ماں بنی تھیں۔


متعلقہ خبریں