ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے کامیاب بولر کون؟


قومی ٹیم  کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔

کرک انفو کے مطابق 2007  سے 2016 تک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی نے 23 کی اوسط سے سب سے زیادہ 39 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکا کے سابق کپتان لاستھ ملنگا کا ہے۔ انہوں نے 31 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان کے سعید اجمل 23 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلوں میں 36 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شاہین اڑان بھرنے کو تیار

دوسری جانب ایک اننگز میں سب سے زیادہ 6 وکٹوں کا ریکارڈ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کے پاس ہے، انہوں نے یہ ریکارڈ 2012 میں زمبابوےکے خلاف بنایا تھا۔

اجنتھا مینڈس نے ہی 2012 کے میگا ایونٹ میں 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے مہنگے بالر سری لنکا کے سنتھ جے سوریا ثابت ہوئے، 2007 میں انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 64 رنز دیئے تھے۔


متعلقہ خبریں