ٹی 20 ورلڈکپ، نیدرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے روز کے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی نمیبیا کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے 165 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور نیدرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے 66 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ ڈیوڈ ویزےنے 40 گیندوں پر4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

نیدر لینڈ کے اوپنر میکس او ڈاؤڈ نے 56 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اس کے باوجود ان کی ٹیم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ ان کے علاوہ کولن ایکرمین کے 35 اور اسکاٹ ایڈورڈ کے 21 رنز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا

نمیبیا کی جانب سے جان فرائیلنک نے 2 اورڈیوڈ ویزا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا کا آغاز معمول کے مطابق رہا  تاہم اس کے اوپنر بہت اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اسٹیفن بارڈ 19، زین گرین 15 اور کریگ ولیمز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ ویزا نے 32 رنز بنانے والے کپان جرہارڈ ایرسمس کے ساتھ 93 رنز کی پارٹنرشپ کی اور پھر جے جے سمٹ کے ساتھ 21 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو جیت دلوائی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے فرینڈ کلاسین، کولن اکرمین، وین در گگٹن اور پیٹر سیلر نے ایک ایک وکٹ لی۔


متعلقہ خبریں