ماہانہ ایک ہزار ڈالر کمانے والا ننھا بچہ

ماہانہ ایک ہزار ڈالر کمانے والا ننھا بچہ

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک سالہ بچہ ماہانہ ایک ہزار ڈالر کما رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برگس ڈیرنگٹن دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکے ہیں اور اس دوران اس بچے کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں جنہوں ںے بے انتہا مقبولیت حاصل کر لی۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ برگس 14 اکتوبر 2020 کو پیدا ہوا اور یہ شاید دنیا کا سب سے کم عمر سفری انفلوئنسر ہے۔ جیسے ہی اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ی گئیں تو لوگوں نے انہیں بے حد پسند کیا۔ یہ بچہ اب تک امریکہ کی 16 ریاستوں کی سیر کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برگس کو انسٹا گرام پر ڈھائی لاکھ لائکس مل چکے ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

بچے کی 28 سالہ والدہ جیس ٹریول بلاگر ہیں اور وہ بھی آن لائن پیسے کما رہی ہیں تاہم اب ان کا ایک سالہ بیٹا بھی رقم کمانے لگا ہے۔ اب ان کے ساتھ سفر میں ان کا بیٹا برگس بھی شامل ہے۔

جیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جانب سے برگس کو بے حد پسند کیے جانے پر اس کا بھی الگ اکاؤنٹ بنا دیا گیا اور تب ہمیں معلوم ہوا کہ اس عمر کا کوئی بھی یوٹیوبر اور انفلوئنسر ایسا نہیں جس بہت سفر کرتا ہو۔


متعلقہ خبریں