رکن بلوچستان اسمبلی عین وقت پر دم کرانے چلے گئے

رکن بلوچستان اسمبلی عین وقت پر دم کرانے چلے گئے

کوئٹہ:ـ بلوچستان اسمبلی کے رکن لالہ عبدالرشید عدم اعتماد کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بجائے دم کرانے چلے گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ایوان میں عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی گئی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مخالف 7 ارکان غائب تھے جن میں سے ایک رکن لالہ عبدالرشید تاخیر سے ایوان میں پہنچے۔

بلوچستان اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والے اراکین میں  اکبر اسکانی، لیلیٰ ترین، بشرٰی رند، ماہ جبین شیران اور زینت شاہوانی شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

لالہ عبدالرشید نے اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وہ دم کرانے گئے تھے اس لیے تاخیر کا شکار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا کہ ایوان سے 5 ارکان اسمبلی لاپتہ ہیں۔ سب کو آئینی اور جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان بھی ان کے خلاف ہوگئے ہیں جبکہ جام کمال نے واضح طور پرکہہ دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں