فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ


برطانیہ کی ایک اتھارٹی نے ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک پر 64 کروڑ ڈالر یعنی 12 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHY کی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو بھاری جرمانہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرمانہ لگایا گیا۔

جرمانہ لگا کر فیس بک کو خبردار کیا گیا ہے کہ کوئی کمپنی قانون سے بالاتر نہیں۔

دوسری جانب فیس بک نے برطانوی کمپیٹیشن واچ ڈاگ کی جانب سے عائد جرمانے کی شدید مذمت کی ہے۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے غیر منصفانہ طور پر فیس بک کو اتنا بھاری جرمانہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں