بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید


راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپائی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ جس کے باعث پاک فوج کے سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو: دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔

آج صبح ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہو گیا تھا۔ پاک فوج نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔


متعلقہ خبریں