جمائما کو شادی بیاہ کے پاکستانی گانے کی تلاش

دانشمندی غالب آگئی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ کا ردعمل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں شادی بیاہ کے بہترین پاپ گیت کی بابت دریافت کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کو راحت فتح عل خان کی موسیقی اچھی لگی

ہم نیوز کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر پاکستانیوں سے سوال کیا ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر چلانے کے لیے آج کل پاکستان کا بہترین پاپ گانا کون سا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں صارفین نے مختلف گانوں کے متعلق بتانا شروع کردیا ہے۔

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

کسی نے کہا ہے لٹھے دی چادر گائیں تو کسی نے مزاحیہ انداز میں تبدیلی آئی رے کا نام لے دیا ہے جب کہ ایک نے تو ووٹ کو عزت دو والا گانا چلانے کا بتادیا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ انہیں گانے کی کیوں اور کس کے لیے تلاش ہے؟

ارینجڈ شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں، جمائما خان

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی فلم کے لیے لندن میں ایک ایسے رکشے کی تلاش تھی جو پاکستانی اسٹائل کا ہو۔ اس حوالے سے انہوں نے پاکستانیوں سے مدد بھی مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں