بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن اراکین کا احتجاجی دھرنا

بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن اراکین کا احتجاجی دھرنا

کوئٹہ: بلوچستان میں ناراض اراکین اسمبلی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

ہم نیوز کے مطابق بی اے پی اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی احتجاجی دھرنے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

اسمبلی احاطے میں دھرنا دینے والے اراکین اسمبلی کا مطالبہ ہے کہ ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف صوبائی اسمبلی کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے موقع پر مستعفی وزیر سردارعبدالرحمان کیتھران نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف فیصلہ ہو چکا ہے اور جام کمال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

شکست قبول پھر بھی استعفیٰ نہیں دوں گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہمارے 5 اراکین صوبائی اسمبلی کو لاپتہ کیا گیا ہے اوراراکین کو لاپتہ کرنے سے ایوان نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں