چیئرمین سینیٹ سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

sadiq sinjrani

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) صادق سنجرانی سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت چیئرمین سینیٹ نے اضافی سکیورٹی واپس کی ہے جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار چیئرمین سینیٹ کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک سپاہی شہید

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حفاظت پر اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکار تعینات تھے لیکن اب ان کی سکیورٹی پر بھی دو اہلکار مامور ہیں۔


متعلقہ خبریں