نیب نے22ہزار سے زائد افراد کو لوٹی گئی رقم واپس دلوائی

فائل فوٹو


قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے چار سال میں22 ہزار سے زائد افراد کو لوٹی گئی رقم واپس دلوائی۔

ہم نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق 2017 میں ایک ہزار سات سو چھتیس افراد میں پچپن کروڑ ساٹھ لاکھ کے چیکس تقسیم ہوئے۔

سال دو ہزار اٹھارہ میں تین ہزار دو سو پچانوے افراد میں ایک ارب تیس کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ دو ہزار انیس میں آٹھ ہزار ایک سو متاثرہ افراد میں دو ارب تیس کروڑ کے چیکس تقسیم ہوئے۔

سال دوہزار بیس میں نیب لاہور نے تین ہزار پانچ سو افراد میں ستر کروڑ کے چیکس تقسیم کئے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ دوہزار اکیس میں جون تک چھ ہزار متاثرین کے لیے دو ارب پچاس کروڑ کی ریکوریاں ہو چکی ہیں۔

واضح رہے نیب ترمیمی آرڈیننس دو ہزار اکیس کے بعد ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسسز نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہو چکے ہیں

 


متعلقہ خبریں