پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج، یوٹیلٹی بلز جلا دیئے


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم  کی کال پر پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور اور کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں اپوزیشن کی کال پر کارکنان سڑکوں پر آ گئے ہیں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

لاہور میں مندر چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے روٹیاں اٹھا کر احتجاج کیا اور بعد میں اپنے یوٹیلٹی بل بھی جلا دیئے۔

کراچی کی مصروف ایمپریس مارکیٹ میں پی ڈی ایم  نے احتجاجی جلسہ کیا جس میں  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں رکھ دیا گیا ہے۔

ادھر پشاور،لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت، مینگورہ اور مری سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں