الیکشن کمیشن: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانیکا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اندر پہلے مرحلے میں 17 اضلاع کے ویلیج و نیبر ہوڈ اور تحصیل کونسلز کے انتخابات ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کرا کے فوری فنکشنل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز باقاعدہ مراسلہ بھیجا تھا۔

 


متعلقہ خبریں