کراچی کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔

کراچی : رواں سال اسٹریٹ کرمنلز نے 60شہریوں کی جان لے لی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کے دوران کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے دوران بریفنگ ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بطور خاص ہدایت کی کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

کراچی: ملک کا پہلا انٹر ایکٹو سائنس سینٹر قائم

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ایڈ منسٹریٹربیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔


متعلقہ خبریں