پاکستان افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ جو کام شروع کیا ہے اسے مکمل کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات: مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول فراہم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق افغانستان کے ایک روزہ دورے کے اختتام پہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کے فروغ کے لیے افغان قیادت کی رائے جاننا ضروری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت علاقائی روابط کے فروغ اور تجارت کے لیے پرعزم ہے۔

دورہ کابل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ طویل اور مفید نشست رہی لیکن وقت کی کمی کے باعث طے شدہ ملاقاتیں نہیں ہوسکیں تاہم حامد کرزئی، ڈاکٹرعبد اللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یارسے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقاتیں بہت اچھے دوستانہ ماحول میں ہوئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم افغانستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق دورہ کابل میں ہونے والی ملاقاتوں میں افغان امن، تجارت ، دفاع اور نقل وحمل سے متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں افغانستان سے ایک وفد پاکستان آئے گا۔

افغانستان کے متعلق پاکستان، روس اور چین کا متفقہ فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حکام نے اپنی سرزمین پاکسان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ماہرین مزید زیرو ریٹڈ ڈیوٹی اشیا کا بھی تعین کریں گے۔


متعلقہ خبریں