حکومت کو گھرہم ہی بھیجیں گے، بلاول بھٹو

جمہوری، قانونی اور آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو گھرہم ہی بھیجیں گے۔

پی ڈی ایم کا لاہور،کراچی،پشاور سمیت کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے یا نہیں؟ یہ الگ بات لیکن موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

کراچی کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف) مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں