پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ



روایتی حریف پاکستان اور بھارت24 اکتوبرکو ٹی20 ورلڈکپ میں ٹکرائیں گے۔  پاکستان اور بھارت جب بھی میدان میں اتریں، شائقین کرکٹ کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ویسے تو بہت سے میچز کھیلے گئے، لیکن چند میچز یادگار اور سنسنی خیز ہونے کے باعث دنیائے کرکٹ میں الگ مقام رکھتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں میں چمپئنز ٹرافی2017 کا فائنل یادگار ٹاکرا ہے۔

فخزمان کی دھواں دار سنچری اور محمد عامر کی بہترین باولنگ نے بھارتی کھلاڑیوں کو بے بس کیے رکھا۔پاکستان نے یہ معرکہ ایک سو اسی رنز کے بھاری مارجن سے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ جن میں کھلاڑی لڑتے لڑتے رہ گئے

سنسنی سے بھرپورایشیا کپ2014 کا میچ کون بھول سکتا ہے۔

بوم بوم آفریدی کے کارنامے نے بھارتی جذبات اسوقت مجروح کر ڈالے، جب آخری اوور میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو تو جیت دلائی، اور ساتھ ہی بھارت کو ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ2007 کا فائنل بھی ناقابل فراموش لمحہ ہے۔ سابق کپتان مصباح الحق پاکستان کو جیت کے انتہائی قریب لائے مگر گیند کا صحیح اندازہ نہ لگا سکے۔

مصباح ریورس سوئپ پر فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے اور یوں بھارت میچ جیت گیا۔ ٹی20 ورلڈکپ2007 کا راونڈ میچ بھی کانٹے دار رہا تھا۔

دونوں ٹیموں نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو اکتالیس رنز بنائے اور میچ کا فیصلہ بال آوٹ پر ہوا تھا۔

چمپئنز ٹرافی2009 کا پاک بھارت ٹاکرا بھی ایک دلچسپ مقابلہ تھا، شعیب ملک کے شاندار ایک سو آٹھائیس رنز کی بدولت پاکستان نے بھارت کو54 رنز سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں