پاک بھارت میچ جن میں کھلاڑی لڑتے لڑتے رہ گئے



پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے آئیں، کھلاڑیوں کے درمیان آن اور آف دی فیلڈ گرمی سردی میچ کو اور بھی دلچسپ، سنسنی خیز اور کانٹے دار بنادیتی ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی، راہول ڈراویڈ، شعیب اختر اور ہربجن سنگھ سمیت دیگر صف اول کے کرکٹرز ایک دوسرے پر سخت جملے کستے نظر آئے۔

پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں۔ چاہے وہ جنگ کا میدان ہو یا کھیل کا جب بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں، کھلاڑیوں کی تکرار نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ

دو ہزار سات کے کان پور ون ڈے میں سابق کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی کھلاڑی گوتھم گھمبیر رنز لیتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تو امپائر کی مداخلت پر معاملہ رفع دفعہ ہوا۔

دو ہزار دس کے ایشیا کپ میں کامران اکمل نے کوٹ بی ہائینڈ کی اپیل کی تو انڈین کرکٹر گوتھم گھمبیر آگ بگولا ہوگیا دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی۔

اسی میچ میں سابق فاسٹ باولر شعیب اختر اور ہربجن سنگھ کے درمیان بھی جھگڑا ہوا۔ راولپنڈی ایکسپریس کو میچ کے نہایت اہم لمحے پر چھکا لگا تو اگلی دونوں باولز پر شعیب اختر نے باوئنسر کیے، جس پر دونوں کرکٹرز سیخ پا ہوگئے۔

انگلینڈ میں دو ہزار چار کی چمپئنز ٹرافی کے دوران فاسٹ باولر شعیب اختر اور بھارتی بلے باز راہول ڈراویڈ کے درمیان رنزلینے کے دوران تکرار ہوئی۔

شعیب اختر نے راہول ڈراویڈ کو اشارہ کیا کہ یہ جگہ باولرز کے فالو تھرو کا ہے۔ دو ہزار بارہ کے بنگلور ٹی20 میں کامران اکمل اور اشانت شرما کی تو تو میں میں ہوئی۔

انیس سو چھیانوے کے کوارٹر فائنل میں عامر سہیل اور وینکٹیش پرساد کے درمیان نوک جھوک اور بانوے کے ورلڈکپ میں جاوید میانداد کا وکٹ پر جمپ لگانے کا واقعہ بھی پاک بھارت ٹاکرے کے دلچسپ مناظر ہیں۔


متعلقہ خبریں