’میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کرنیکی کوشش کروں گی‘: آریان اننیا کی چیٹ لیک


بھارتی اداکار شاح رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کا کیس مزید دلچسپ ہوگیا ہے اور اس میں چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے اننیا سے آریان کے ساتھ ہوئی واٹس ایپ چیٹ پر بھی بات کی۔

این سی بی نے دعویٰ کیا ہےکہ آریان اور اننیا واٹس ایپ چیٹ میں گانجاکے بندوبست پر بات کررہے تھے۔

چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو جمعہ کی صبح بھی پوچھ گچھ کے لیے ایک بار این سی بی اپنے دفتر طلب کیا گیا۔ این سی بی نے شاہ رخ خان سمیت اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر بھی چھاپہ مارا تھا۔

 


متعلقہ خبریں