کوہلی اور شرما کو کیسے آؤٹ کرنا ہے، مشتاق احمد نے گر بتا دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کو جلدی آؤٹ کرنے کا گر بتا دیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما وقت لے کر بیٹنگ کرتے ہیں وہ کافی سمجھ دار کرکٹر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابتدائی اوورز میں ان سوئنگ بولنگ سے روہت کو جلد آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روہت باونسر کو بھی بہت اچھا کھیلتے ہیں تو اگر فیلڈنگ کو اچھی طرح سیٹ کیا جائے تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوہلی کو جلد آؤٹ کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ اگر وہ لمبی باری کھیل گئے تو بہت مشکل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفید گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی لہذا کوہلی کو آؤٹ کرنے کے لیے فیلڈنگ کا معیار اور پوزیشن بہت معنی رکھے گی۔


متعلقہ خبریں