تم اب جلد جاؤ گے ، اب تم گھبرانا نہیں: وزیراعلیٰ سندھ

تم اب جلد جاؤ گے ، اب تم گھبرانا نہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے کم آمدنی والے ہر ملازم کی تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور عوام کے ساتھ ہیں۔

عمران صاحب! قوم پر ایک احسان کریں کہ کوئی احسان نہ کریں، مریم اور نگزیب

ہم نیوز کے مطابق مہنگائی کے خلاف پی پی کے زیر اہتمام منعدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت کو آئینہ دکھانے کے لیے ریلی میں شریک ہوا ہوں۔ مظاہرے میں پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی سمیت دیگر رہنماؤں، وزرا اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نےعوام کا برا حال کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تم اب جلد جاؤ گے، اب تم گھبرانا نہیں۔

حکومت کو گھرہم ہی بھیجیں گے، بلاول بھٹو

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں پیٹرول ابھی سستا ہے جب کہ نا اہلوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے ساتھ رہی ہے اور رہے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت بلاول بھٹو کی شکل میں آئے گی، بلاول بھٹو کی کال پر پورے ملک میں دھرنے ہو رہے ہیں۔

عوام فاقوں سے مرے، حکمران ریاست مدینہ کی بات کریں، مریم نواز

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب تک یہ لوگ رہیں گے اس وقت تک عوام کو سکون نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت 75 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی چورو ہماری جان چھوڑو۔


متعلقہ خبریں