گھی، ٹماٹر،گوشت، آلو اور دال ماش سمیت 29 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ

سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، وزارت خزانہ

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 1.38 فیصد سے بڑھ کر 14.48 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ملک میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 28 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے77 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ گھی کی فی کلوقیمت 6 روپے67 پیسے اضافے کے بعد 356 روپے 52 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے حوالے سے ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 42 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوسط قیمت 100 روپے 75 پیسے ہوگئی جب کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 2 روپے 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹماٹر، گھی، لہسن، آلو، چاول اور گڑ سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے کی فی درجن قیمت 170 روپے 40 پیسے، بیف 3 روپے، مٹن 95 پیسے، آلو 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 154 روپے 15 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 321 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دودھ، دہی، چاول، صابن، ڈبل روٹی اور دال ماش بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی اوسطاً فی کلو 6 روپے 34 پیسے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا ہے۔

دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں: فواد چودھری کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال چنا، دال مونگ، پیاز اورگڑ بھی سستے ہوئے ہیں جب کہ 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں