مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کے سبب عام آدمی مسائل کی چکی میں پس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

تم اب جلد جاؤ گے ، اب تم گھبرانا نہیں: وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال سے ملک کو صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں پی پی پی کی تنظیم کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج، یوٹیلٹی بلز جلا دیئے

حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت آج عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے جیالوں نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

افراط زر بڑھنے کا خدشہ ہے، مہنگائی غیر معمولی ہے : خالد مقبول

واضح رہے کہ کراچی میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کیا جب کہ اس میں سید وقار مہدی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں